رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،کوکب اقبال

رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،کوکب اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے اس مہینے میں جتنی ہو سکے عبادتیں کی جائیں یہ بات کنزیو مرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر چیئر مین کوکب اقبال نے کہی افطار ڈنر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ ملائشین قونصل جوہری منہال،مولانا آزاد جمیل،ماہر تعلیم عبدالمجید ابدانی، شیخ خلیل اور دیگر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اس مو قع پر کوکب اقبال نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ رمضان المبارک میں دنیا وی معاملات کوکم کرکے صرف عبادت پر زور د یں اور اس بابرکت مہینے میں جتناہو سکے گناہوں سے توبہ کریں اور نیکی کے کام کریں کوکب اقبال نے کہا کہ غریبوں اور مستحقین میں ذکوٰ ۃ،خیرات تقسیم کریں تاکہ وہ بھی ان خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیں جن سے وہ معاشی کمزوری اور مہنگائی کی وجہ سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ سحری اور افطار میں بھی ایسے افراد کو شامل کیا جائے جو سحری اور افطار کا اہتمام نہیں کر سکتے کوکب اقبال نے کہا کہ جو افراد کسی عذر کی بنا ء پر روزہ نہیں رکھ سکتے انہیں چاہئے کہ وہ ایک شخص کو کھانا کھلائیں تاکہ انہیں ایک روزے کا ثواب مل سکے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹیں اور اپنے مسلمان بھائیوں کے لئے ہر چیز میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کریں کوکب اقبال نے کہا کہ ہر شخص کو یہ سمجھ کر عبادت کرنی چاہئے کہ نہیں معلوم کے ہم آئندہ سال وہ زندہ رہیں گے یا نہیں اور یہ رمضان المبارک کا مہینہ انہیں میسر آئے گا یا نہیں انہوں نے کہا کہ یہ بخشش کا مہینہ ہے اورہر مسلمان کواپنی بخشش اور مغفرت کرانی چاہئے گناہوں سے توبہ کرنی چاہئے چونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ موقع عطا کیا ہے کہ ہم اپنی پچھلی تمام خطا ؤں پر اس سے معافی مانگیں چونکہ وہ بڑا معاف کرنے اور در گزر کرنے والا ہے جو یقینا ہماری سچے دل سے کی گئی توبہ کو قبول کر کے ہمیں معاف کردے گا کوکب اقبال نے کہا کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی دعاؤں کو قبول کرتا ہے چونکہ دعا جب بھی کی جائے اللہ تعالیٰ اسے ضرور سنتا ہے اس لئے اللہ سے امن و سلامتی،خوشحالی، حلال اور کشاد ہ روزی،صحت اورشیطان سے بچنے کی دعا ضرور کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں کو معاف کردیتا ہے چونکہ وہ بڑا معاف کرنے والا ہے اگر انسان توبہ کر لے اور نیکی اور بھلائی کے کاموں میں لگ جائے اور کسی کا ناحق مال نہ کھائے اور نہ ہی کسی کو ناحق نقصان پہنچائے چونکہ مومن کے لئے ضروری ہے کہ اس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرا مسلمان محفوظ رہے کوکب اقبال نے کہا کہ جو لوگ رمضان کے تقدس کا خیال رکھتے ہیں اور پورے ماہ اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹتے ہیں وہ یقینا کامیاب ہوتے ہیں