قائدآباد اور شرافی گوٹھ پولیس کا کریک ڈاؤن، 32ملزمان گرفتار

قائدآباد اور شرافی گوٹھ پولیس کا کریک ڈاؤن، 32ملزمان گرفتار

  



کراچی(کرائم رپورٹر)قائدآباد اور شرافی گوٹھ پولیس کا کرمنلز گروہوں و جرائم پیشہ کے خلاف کریک ڈاؤن 32ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات، لوٹا و چھینا ہوا مال، مضر صحت گٹکا، ماوا، مشینیں، آلات قمار بازی اور دیگر سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ملیر عرفان بہادر کے خصوصی ٹاسک پر سب ڈویژن پولیس آفیسر قائدآباد اعجاز حسین مغل کی نگرانی میں ایس ایچ او قائدآباد محمد امین کھوسہ اور ایس ایچ او شرافی گوٹھ فہد حسین نے اپنے اپنے علاقے میں کرمنلز، جرائم پیشہ، مضر صحت گٹکا سپلائیر ز و بنانے والے کارخانوں، مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں کیں۔ کاروایؤں میں ایس ایچ او قائدآباد محمد امین کھوسہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقے میں مختلف مقامات سے اغواء برائے زناء کا ایک ملزم، منشیات فروشی میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر کے پونے تین کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ جبکہ مضر صحت گٹکا ماوا سپلائی اور بنانے والے 4ملزمان گرفتار کر کے 10بورے گٹکا ماوا برآمد کر لیا۔ جبکہ ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہ سے مقابلے کے بعد 2ڈکیت اور 3اسٹریٹ کرمنل گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 3پستول، 3میگزین، 16کارتوس برآمد کر لیے۔ علاوہ ازیں ایس ایچ او شرافی گوٹھ فہد حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ علاقے میں مختلف مقامات پر کاروایئاں کرتے ہوئے ڈکیت و اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 4ملزمان گرفتار کر کے 4پستول، 4میگزین، 12کارتوس، وارداتوں میں چھینا ہوا مال برآمد کر لیا۔ جبکہ منشیات کے مقدمات میں 5ملزمان کو گرفتار کر کے 350گرام چرس برآمد کر لی۔ مضر صحت گٹکا ماوا بنانے اور سپلائی کرنے والے 8ملزمان گرفتار کر کے گٹکا ماوا بنانے والی 6 عدد مشینیں اور بڑی مقدار میں گٹکا پیکٹ اور ماوا برآمد کر لیا۔ مزید براں رمضان المبارک میں سٹے کی پرچیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر کے سٹے کی پرچیاں اور داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...