سندھ کی عوام کیلئے ایڈز سے بڑا وائرس زرداری ہے، خرم شیر زمان

سندھ کی عوام کیلئے ایڈز سے بڑا وائرس زرداری ہے، خرم شیر زمان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری تین ہسپتالوں کا رونا رونے کے بجائے سندھ کے دیگر ہسپتالوں کی حالت کو بہتر کر نے پر غور کریں۔ پیپلزپارٹی کے 11سالہ دور حکومت میں کوئی ادارہ کرپشن نہیں بچ سکا۔سندھ کے ہر محکمے میں کرپشن کا راج ہے۔ محکمہ صحت کی غفلت اور وزیر صحت کی نا اہلی کی وجہ سے سندھ میں رہنے والے ایچ آئی وی اور ایڈز کے علاج کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ میڈیا سیل کراچی سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ایماندار قیادت نہیں آئے گی سندھ کے حالات کبھی بہتر نہیں ہو سکتے۔ پیپلز پارٹی نے بھٹو کی پارٹی کو زرداری لیگ بنا دیا ہے۔ذولفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی پارٹی کو آج بلاوجہ بھٹو چلا رہے ہیں۔ اس وقت سندھ کی عوام کے لئے ایڈز سے بڑا وائرس آصف زرداری ہے۔ جو پیسہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی عوام سے لوٹا ہے وہ سندھ کی ترقی پر خرچ کیا جاتا تو سندھ آج محرومیوں کاشکار نہ ہوتا۔ خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ بلاول چند سو لوگوں کو لے کر اسلام آباد مارچ کرنے کے بجائے سندھ کے اداروں کو بہتر بنانے میں کردار ادا کریں۔پاکستان کی عوام وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کرتی ہے، حکومت مخالف تحریکیں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ بلاول زرداری احتجاجی تحریکوں کے پیچھے وقت برباد کرنے کے بجائے سندھ کی تباہ حالی پر توجہ دیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر