فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، تیمور سلیم جھگڑا

فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، تیمور سلیم ...

  



پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع کی پائیدار ترقی، خوشحالی اور اس کے لوگوں کی فلاح وبہبود کا عزم کر رکھا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہو ںنے ضم شدہ ضلع خیبر کے قبائلی مشران کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ جنہوںنے ان سے پشاور میں ملاقات کی ۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ قبائلی عوام کی احساس محرومی کے مکمل خاتمے کے لئے انہیں فیصلہ سازی اور ترقیاتی عمل میں مناسب حصہ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور اس سلسلے میں وہاں پر کئی ترقیاتی سکیمیں متعارف کی گئی ہیں جبکہ بہت سی دیگر سکیموںکا اعلان کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ ضم شدہ اضلاع کے ئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلان کردہ سکیموں کے تنائج جلد ظاہر ہوںگے ۔ تیمورسلیم نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا حکومت اپنے عزم اور ترجیحات کے مطابق ضم شدہ اضلاع میں مطلوبہ ترقیاتی سرگرمیوں کے ذریعے ترقی وخوشحالی لانے کے لئے بھر پور کاوشیں کر رہی ہے اور حکومت نے تمام سٹیک ہولڈرز سے مکمل مشاورت کے بعد قبائلی اضلاع کے لئے دس سالہ ترقیاتی حکمت عملی وضع کی ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے مزید بتایاکہ قبائلی اضلاع کی ترقی کے لئے وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے بھی اپنے وعدے پورے کرنے کا یقین دلایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سابقہ فاٹاکا خیبر پختونخوا میں انضمام عظیم تاریخی اقدام ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...