پشاور ، اہل سنت والجماعت کا یوم شہادت حضرت علیؓ پر احتجاجی مظاہرہ

پشاور ، اہل سنت والجماعت کا یوم شہادت حضرت علیؓ پر احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)اہل سنت و الجماعت پشاور نے یوم شہادت حضرت علیؓ کو سر کا ر ی سطح پر منانے کے حوالے پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیا دت مفتی نجیب اللہ فاروقی اور حضرت محمد عر ف بابو معاویہ کر ر ہے تھے جبکہ اس موقع پر مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈزاور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر حضرت علیؓ کی یوم شہادت کے حوالے سے مختلف الفا ظ در ج تھے ۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ حکومت یہودی ایجنڈا پر عمل پیرا ہے ملک میں قائد اعظم اور د یگرشخصیات کی یوم ولادت اور یو م شہادت کے موقع پر چھٹی ہو تی ہے جبکہ ایام شہادت صحابہ کرامؓ کے مناسبت سے سر کار ی تعطیل نہیں کی گئی ۔انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ ایام شہادت صحابہ کرامؓ کو سر کا ر ی سطح پر منا یا جا ئے اور اسی دن سرکاری چھٹی بھی دی جا ئے۔

مزید : صفحہ اول


loading...