افغان مشیر قومی سلامتی آج اسلام آباد پہنچیں گے

افغان مشیر قومی سلامتی آج اسلام آباد پہنچیں گے
افغان مشیر قومی سلامتی آج اسلام آباد پہنچیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان مشیر قومی سلامتی حمداللہ محب آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمد اللہ محب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت پر پاکستان آرہے ہیں۔افغان قومی سلامتی مشیر کے ہمراہ ایک 13 رکنی وفد بھی آرہا ہے جس میں دفاع، داخلہ، خارجہ اور قومی سلامتی امور کے حکام شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وفد میں افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ جنرل محمد مسعود اندرابی بھی شامل ہیں۔

مذاکرات میں دوطرفہ سکیورٹی معاملات اور افغانستان سے دہشتگردوں کی پاک سرزمین پر کارروائیوں پر بات ہوگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...