وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ، وزیرخارجہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سعودی عرب روانگی سے قبل اسلام آبادایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کوحتمی شکل دی جائےگی،اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائےگا، ایران کی صورتحال اورخطے میں کشیدگی پربھی بات ہوگی،انہوں نے کہا کہ سائیڈلائنزپرکچھ وزرائے خارجہ کےساتھ ملاقاتیں بھی طے ہیں،او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات ہو گی، سعودی عرب میں کشمیررابطہ گروپ کااجلاس بھی متوقع ہے،کشمیر رابطہ گروپ کے ممبران اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے جبکہ پاکستان اجلاس میں اپنانکتہ نظرپیش کرےگا،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوآئی سی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...