بلاول اور زرداری کی نیب طلبی، پیپلزپارٹی کا ایسا فیصلہ کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا

بلاول اور زرداری کی نیب طلبی، پیپلزپارٹی کا ایسا فیصلہ کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا
بلاول اور زرداری کی نیب طلبی، پیپلزپارٹی کا ایسا فیصلہ کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی کل نیب آفس طلبی پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا،  قیادت نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے، سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کارکنوں کے ہمراہ نیب دفتر میں پیش ہوںگے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بار بار نیب میں طلبی کے بعد اب جارحانہ طرز عمل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس بار پیشی کے موقع پر بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں نیب دفتر جائے گی۔ اس مقصد کے لیے پارٹی کارکنان کو 29 مئی کی صبح 9 بجے زرداری ہاوس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -