عاصمہ اور ارباب عالمگیر کیخلاف ای سی ایل کیس، پشاور ہائیکورٹ نے وفاق سے ایک گھنٹے میں جواب طلب کر لیا

عاصمہ اور ارباب عالمگیر کیخلاف ای سی ایل کیس، پشاور ہائیکورٹ نے وفاق سے ایک ...
عاصمہ اور ارباب عالمگیر کیخلاف ای سی ایل کیس، پشاور ہائیکورٹ نے وفاق سے ایک گھنٹے میں جواب طلب کر لیا

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے عاصمہ اور ارباب عالمگیر کیخلا ف ای سی ایل کیس میں وفاقی حکومت سے ایک گھنٹے میں جواب طلب کرلیا۔جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ایک گھنٹے میں معاملات حل کرکے درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالیں، ایک گھنٹے میں معاملہ حل نہ ہوا تو پھر سیکریٹری داخلہ کل خود آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیرکےخلاف ای سی ایل کیس کی سماعت ہوئی،وکیل درخواستگزار نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ نے جواب دیاہے کہ سیاسی معاملات میں نہیں پڑنا چاہتا،جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ کافی کمزور لگتا ہے کیو ں نہ اس کو خود بلایاجائے،پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے ایک گھنٹے میں جواب طلب کرلیا،جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے کہ ایک گھنٹے میں معاملات حل کرکے درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالیں،ایک گھنٹے میں معاملہ حل نہ ہوا تو پھر سیکرٹری داخلہ کل خود آئیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور