ستاروں کی روشنی میں آپ کا 28 مئی منگل کا دن کیسا رہے گا

ستاروں کی روشنی میں آپ کا 28 مئی منگل کا دن کیسا رہے گا
ستاروں کی روشنی میں آپ کا 28 مئی منگل کا دن کیسا رہے گا

  

حمل

28مئی منگل۔ کسی بھی کام میں جلد بازی نہ کریں۔ اپنے خیالات کو عملی شکل دے سکیں گے۔ سفر اور تعلیم کے ذریعے نئے آئیڈیاز تک پہنچ سکیں گے۔ مقاصد کے حصول کیلئے رسک لے سکتے ہیں۔

ثور

28مئی منگل۔ خفیہ ذریعہ معاش سے وابستہ امیدیں پوری نہ ہو سکیں گی۔ ناگہانی مسائل سے صدقات دعاؤں سے بچا جا سکتا ہے۔ اپنی صحت جسمانی سے غافل نہ رہیں۔

جوزا

28مئی منگل۔ کام کی زیادتی کی وجہ سے آپ کو سماجی مصروفیت کم کرنی پڑے گی۔ اہم کاروباری امور توجہ طلب ہوں گے۔ کام کاج میں آپ کشش محسوس کریں گے۔

سرطان

28مئی منگل۔ شریک کار کے ساتھ کاروباری لین دین کرتے وقت تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں۔ دوسرں کے ساتھ غیر ضروری بحث و مباحظہ سے گریز کریں۔ قانونی امور توجہ طلب ہوں گے۔

اسد

28مئی منگل۔ کام کے دوران وقتی رکاوٹ پیش آنے کا خدشہ ہے۔ لیکن آپ اپنی محنت و کوشش سے اس پر قابو پا سکیں گے۔ گھریلو امور میں خوشی ملے گی۔ اہم امور آپ کی توجہ کے طالب ہوں گے۔

سنبلہ

28مئی منگل۔ صورتحال میں تیزی آئے گی۔ ترقیاتی منصوبوں میں توجہ و رجحان رہے گا۔ شریک حیات سے کچھ معاملات پر اختلاف ہو سکتا ہے۔ ملازمتی امور میں ذمہ داری کی ضرورت ہے۔

میزان

28مئی منگل۔ ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔ ترقی کی راہیں استوار ہوں گی۔ قانونی معاملات توجہ طلب ہوں گے۔ ضروریات زندگی کی خریداری کر سکیں گے۔

عقرب

28مئی منگل۔ کوئی خبر ملے گی۔ معلومات میں اضافہ ہو گا۔ مختلف انتظامی امور سنبھال سکیں گے۔ دوست احباب کے ساتھ مل کر کسی دور دراز کے مقام کا تفریحی نوعیت کا پروگرام بنا سکیں گے۔

قوس

28مئی منگل۔ سماجی امور میں رجحان رہے گا۔ اخراجات کافی بڑھنے کا امکان ہے۔ کسی بھی سنی سنائی خبر پر بغیر تصدیق کے یقین نہ کریں۔ دوسروں کو آپ کے مفید مشورے دے سکیں گے۔

جدی

28مئی منگل۔ آپ کی انفرادی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی۔ خود اعتمادی بڑھے گی۔ کاروبار کو مزید وسعت دے سکیں گے۔ اس سلسلے میں محنت و کوشش کی ضرورت ہو گی۔ سفر کا پروگرام بن سکے گا۔

دلو

28مئی منگل۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ منصبی ذمہ داریاں بڑھیں گی۔ حالات میں بہتری لانے کے لیے اہم اقدامات کر سکیں گے۔ خاص مقصد کے تحت شراکتی امور طے پا سکتے ہیں۔

حوت

28مئی منگل۔ کام کی زیادتی مصروف رکھے گی۔ بچوں کے تعلیمی امور میں رجحان ہو گا۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ سفر کرنا سود مند رہے گا۔ مالی خواہشات کی تکمیل ممکن ہے۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم