پاکستان ریلویزکاعیدالفطرپررش کے پیش نظر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان

پاکستان ریلویزکاعیدالفطرپررش کے پیش نظر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان
پاکستان ریلویزکاعیدالفطرپررش کے پیش نظر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ریلویزنے عیدالفطرپررش کے پیش نظر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کااعلان کردیا، عیدکے روزسفرکرنے والے مسافروں کو 50 فیصدرعایت حاصل ہوگی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلی ٹرین کراچی سے 2 جون کوصبح 10 بجکر45 منٹ پرپشاورجائےگی ،دوسری ٹرین 2 جون کوکوئٹہ سے 11 بجکر 30 منٹ پرراولپنڈی روانہ ہوگی ،ترجمان ریلوے کے مطابق تیسری ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی سے لاہورروانہ ہوگی،چوتھی ٹرین 8 جون کوراولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ روانہ ہوگی،ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پانچویں سپیشل ٹرین 8 جون کولاہورسے شام 6 بجے کراچی جائےگی،ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ عید سپیشل ٹرینوں کی بکنگ کل سے شروع ہو جائےگی، ٹکٹ آن لائن اورریزرویشن دفاترسے حاصل کئے جاسکیں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...