فواد چوہدری کے قمری کیلنڈر کا کیا کیا جائے گا ؟ اسلام نظریاتی کونسل کے چیئرمین بھی میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

فواد چوہدری کے قمری کیلنڈر کا کیا کیا جائے گا ؟ اسلام نظریاتی کونسل کے ...
فواد چوہدری کے قمری کیلنڈر کا کیا کیا جائے گا ؟ اسلام نظریاتی کونسل کے چیئرمین بھی میدان میں آ گئے ، بڑا اعلان کر دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے تیار کیے جانے والے قمری کیلنڈرک ا جائزہ عید الفطر کے بعد لیا جائے گا جس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ ہو سکے گا ۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق قبلہ ایاز کا کہناتھا کہ مذہبی سکالرز کی نصیحت کے بغیر حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی ہے اور علماءکی رائے حاصل کرنے کیلئے عید کے بعد انہیں مدعو کیا جائے گا ۔ان کا کہناتھا کہ قمری کیلنڈر ہونے کے باوجود چاند دیکھنے کیلئے روہیت ہلال کمیٹی کا کلیدی کردار ہو گا ۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے متعدد بار چاند دیکھنے کے عمل پر سکالرز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور قمری کیلنڈر تشکیل دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ چاند دیکھنے کیلئے تیس سے چالیس لاکھ روپے خرچ کر دیئے جاتے ہیں تاہم میری وزارت اس معاملے پر اقدامات کرے گی ۔ فواد چوہدری کی جانب سے قمری کیلنڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو جمع کروا دیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری کی جانب سے روہیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور مفتی پوپلزئی کو چاند پیدائش ہوتے دیکھنے کی دعوت بھی کی گئی تھی ۔

مزید : قومی