آج کن ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ ہوں گے اور کتنے بجے کھیلے جائیں گے؟ درست معلومات جانئے

آج کن ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ ہوں گے اور کتنے بجے کھیلے جائیں گے؟ درست ...
آج کن ٹیموں کے درمیان وارم اپ میچ ہوں گے اور کتنے بجے کھیلے جائیں گے؟ درست معلومات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسٹل (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں آج نوواں وارم اپ میچ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کاﺅنٹی گراﺅنڈ برسٹل میں کھیلا جائے گا جبکہ دسویں میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں صوفیا گارڈنز کارڈیف کے میدان میں مد مقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہوں گے۔
نیوزی لینڈ سکواڈ کی قیادت کین ولیم سن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹام بلنڈل، مارٹن گپٹل، کولن منرو، راس ٹیلر، ہینری نکولس، کولن ڈی گرینڈہوم، جیمز نیشام، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساﺅتھی، ایش سودھی، ٹام لاتھم اور میٹ ہینری شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز سکواڈ کی قیادت جیسن ہولڈر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شئی ہوپ، کرس گیل، ایوین لوئس، ڈیرین براوو، شمرون ہیت میئر، ایشلے نرس، ایندرے رسل، کارلوس بریتھ ویٹ، اوشین تھامس، شینن گیبریل، شیلڈن کوٹریل، کیمار روچ، فیبین ایلن اور نکولس پورن شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مہندرا سنگھ دھونی، روہت شرما، شیکھر دھون، لوکیش راہول، ہردیک پانڈیا، دنیش کارتھک، رویندرا جدیجہ، بھوونیشور کمار، کلدیپ یادیو، محمد شامی، وجے شنکر، کیدر جادھو، جسپریت بمرا اور یوزویندرا چھاہل شامل ہیں۔
بنگلہ دیشی سکواڈ کی قیادت مشرفی مرتضی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مشفیق الرحیم، تمیم اقبال، لٹن داس، شکیب الحسن، سومیا سرکار، محمود اللہ، صابر رحمان، محمد سیف الدین، مہدی حسن، مستفیض الرحمان، روبیل حسین، محمد مٹھون، ابو جید اور مصدق حسین شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -