فہد مصطفیٰ نے خود ہی اپنا اصل نام بتادیا

فہد مصطفیٰ نے خود ہی اپنا اصل نام بتادیا
فہد مصطفیٰ نے خود ہی اپنا اصل نام بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) ڈرامہ اور فلمی انڈسٹری کے معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنے اصل نام سے پردہ اُٹھا دیا۔

شائستہ لودھی کو انٹرویو دیتے ہوئے فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ میرا اصل نام فہد صلاح الدین ہے تاہم گھر پر سب مجھے سنی تنیو کہتے ہیں لیکن اور بھائی کا نام خالد مصطفیٰ ہے، دونوں بھائیوں کے ناموں میں فرق کی وجہ ہمیں آج بھی سمجھ نہیں آئی کیوں کہ دونوں کے مخلتف نام والد نے اپنی مرضی سے رکھے تھے۔اداکار نے کہا کہ ایک ڈرامے میں میرا نام فہد مصطفیٰ مشہور ہوگیا تھا اور پھر مصطفیٰ میرے نام سے جڑگیا، سوچا اسے تبدیل نہ کیا جائے اور پھر میں نے اپنا نام فہد مصطفیٰ ہی رکھ لیا تاہم نام کی وجہ سے کئی بار پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا، ایک بار ایک پروڈکشن ہاؤس میں میرے نام کی وجہ سے جھگڑا ہورہا تھا کہ ہم سنی کو کاسٹ کریں گے اور دوسرا کہہ رہا تھا کہ ہم فہد کو کاسٹ کریں گے لیکن جب میں سامنے آیا تو پتا چلا کہ دونوں ایک ہی بندے ہیں۔

معروف اداکار صلاح الدین تنیو کے صاحبزادہ نے یہ بھی کہا کہ میرے ساتھ یہ اتفاق تب ہوا جب میرا کیریئر ختم ہونے کے مترادف تھا بس وہ کون سی گھڑی تھی جب مجھے گیم شو ’’جیتو پاکستان‘‘ کی طرف سے پروگرام کرنے کی پیش کش ہوئی اور وہاں بھی پریشانی ہوئی لیکن جب میں نے بغیر کسی کی بات سنے اور بغیر کسی سکرپٹ کے شو کیا تو میرے حقیقی عمل کو کافی پسند کیا گیا۔

مزید :

تفریح -