چیک باﺅنس ہونے کاکیس،سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت میں توثیق کردی

چیک باﺅنس ہونے کاکیس،سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت میں توثیق کردی
چیک باﺅنس ہونے کاکیس،سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت میں توثیق کردی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کاروباری لین دین کے دوران 50 لاکھ کا چیک باﺅنس ہونے کے کیس میں ملزم کی ضمانت میں توثیق کردی،عدالت نے ملزم کو ٹرائل کورٹ سے مکمل تعاون کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کاروباری لین دین کے دوران 50 لاکھ کاچیک باؤنس ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے ویڈیولنک کے ذریعے سماعت کی،وکیل ملزم نے کہا کہ ملزم نے 10لاکھ نقداور 40 لاکھ کے مساوی جائیدادجمع کرادی،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رقم آچکی ہے اب ملزم کے جیل جانے کاکیافائدہ؟چاہتے ہیں کیس فوری نمٹے،گواہان کے بیانات قلمبندہوں،عدالت نے ملزم کی ضمانت میں توثیق کردی اورملزم کوٹرائل کورٹ سے مکمل تعاون کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...