سپریم کورٹ،انسانی سمگلنگ کے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور

سپریم کورٹ،انسانی سمگلنگ کے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور
سپریم کورٹ،انسانی سمگلنگ کے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے انسانی سمگلنگ کے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں انسانی سمگلنگ کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ۔جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ اس کیس کاآغازکیسے ہوا؟سرکاری وکیل نے بتایا کہ تربت میں 15 افرادکے قتل کی خبرپرتحقیقات شروع ہوئیں،جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیاکہ 15 افراد کے قتل کے معاملے پرکیاکیاگیا؟سرکاری وکیل نے کہا کہ 15 افراد کے قتل کی پولیس نے الگ سے ایف آئی آردرج کی،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ شریک ملزم کے بیان کے علاوہ کوئی اورثبوت ہے،جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ کیا ملزم کا کال ریکارڈ نکلوایا گیا؟سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم کا کال ریکارڈ موجود نہیں،عدالت نے انسانی سمگلنگ کے ملزم کی ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...