عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق کیس ،عدالت نے حمزہ شہباز کے وکیل کو طلب کرلیا،سماعت میں وقفہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق کیس میں حمزہ شہباز کے وکیل کو طلب کرلیااور سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی ضمانت کی درخواستوں پر لاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہباز کہاں ہیں؟ جونیئر وکیل نے بتایا کہ حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود ہیں،وکیل سلمان اسلم برطانیہ،اعظم نذیر تارڑسپریم کورٹ مصروف ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہبازکے وکیل امجدپرویزکہاں ہیں؟انہیں فوری بلائیں،عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیروقفہ کردیا۔