بڑے بھائی پر چوری کے الزام میں گرفتار بچے گھر پہنچ گئے،اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

بڑے بھائی پر چوری کے الزام میں گرفتار بچے گھر پہنچ گئے،اسلام آبادہائیکورٹ نے ...
بڑے بھائی پر چوری کے الزام میں گرفتار بچے گھر پہنچ گئے،اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے بڑے بھائی پر چوری کے الزام میں گرفتار نابالغ بچوں کے گھر واپس آنے پر درخواست نمٹا دی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ کسی طرح یہ کلچر تبدیل کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں بڑے بھائی پر چوری کے الزام میں نابالغ بھائیوں کی گرفتاری کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواستگزار کی فیملی سے استفسار کیا کہ کیا بچے گھر آ گئے ہیں؟ اہلخانہ نے بتایا کہ بچے پولیس کی غیر قانونی حراست میں رہنے کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں،ڈی آئی جی وقارالدین نے کہا کہ ہم نے ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے کہا کہ آپ کسی طرح یہ کلچر تبدیل کریں،عدالت نے بچوں کے گھر واپس آنے پر درخواست نمٹا دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...