فخر زمان نے ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستانیوں کو امید دلا دی

فخر زمان نے ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستانیوں کو امید دلا دی
فخر زمان نے ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستانیوں کو امید دلا دی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءمیں پاکستانیوں کی امیدوں کے محور فخر زمان نے کہا ہے کہ وہ چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں سنچری شہرت کے ساتھ ذمہ داری بھی لائی اور اب میں زیادہ سمجھدار بھی ہو چکا ہوں، ورلڈکپ میں ٹیم کی جیت کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا میری اولین ترجیح ہو گی۔

ساتھی کھلاڑیوں میں ’فوجی‘ کے نام سے مشہور فخرزمان ورلڈکپ میں قومی ٹیم کیلئے یقینا ایک اہم ہتھیار ہوں گے۔ 2 برس قبل انگلینڈ میں ہی کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں وہ صرف 3 کے انفرادی سکور پر جسپریت بمرا کی گیند پر دھونی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے تھے، مگر باﺅلر کا پاﺅں لائن سے باہر نکلنے کی وجہ سے انہیں ناٹ آﺅٹ قرار دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے 114 رنز بناکر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

فخرزمان کا کہنا ہے کہ اسی نوبال نے مجھے سٹار بنا دیا، میں نے فائنل سے قبل ہی خواب میں دیکھا تھا کہ میں ایک نوبال پر آﺅٹ ہوجاتا ہوں اور بعد میں ایسا ہی ہوا، جب آﺅٹ قرار دیا گیا تو مجھے افسوس ہوا کیونکہ میں نے اپنے والدین سے اس مقابلے میں بہتر کارکردگی پیش کرنے کا وعدہ کیا تھا۔فخر زمان نے کہاکہ میں بہت ہی زیادہ خوش قسمت ہوں کیونکہ اس سنچری کے بعد میں کافی مشہور ہوگیا مگر یہ شہرت ذمہ داری بھی ساتھ لاتی ہے، اب میں زیادہ سمجھدار ہوچکا اور اپنی ذمہ داری کو بہتر انداز میں سمجھتا ہوں، ورلڈ کپ میں بھی یہی میری اولین ترجیح ہوگی۔

ان کے بارے میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہاکہ مجھے فخر میں ایک گیم چینجر دکھائی دیا تھا، شرجیل خان کے بعد ہمیں ایسے ہی کسی بیٹسمین کی تلاش تھی، فخر بھی توقعات پر پورا اترے اور اب ہم انہیں ورلڈ کپ میں ایک اہم ہتھیار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔فخر زمان نے مزید کہا کہ میرا کام رنز سکور کرنا اور میں اسی کیلئے کوشاں رہتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ سخت محنت سے ہی آپ کو صلہ ملتا ہے۔

مزید : کھیل


loading...