نیپرا نے اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی55پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دیدی

نیپرا نے اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی55پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دیدی
نیپرا نے اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی55پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دیدی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا نے اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی55پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دیدی، صارفین پر 5 ارب 20کروڑ روپے کابوجھ پڑے گا ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت ہوئی، سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی فی یونٹ بجلی57پیسے مہنگی کرنےکی درخواست دی تھی،نیپرا نے فی یونٹ بجلی55پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دے دی،نیپرا نے اپریل فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی55پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دی،جس سے صارفین پر 5 ارب 20کروڑ روپے کابوجھ پڑے گا ، لائف لائن،زرعی صارفین اورکے الیکٹرک پراطلاق نہیں ہوگا،صارفین سے اضافی رقم آئندہ ماہ کے بلوں میں وصول ہوگی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /اہم خبریں


loading...