پی سی بی نے شرجیل خان کو صاف انکار کر دیا، مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

پی سی بی نے شرجیل خان کو صاف انکار کر دیا، مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی
پی سی بی نے شرجیل خان کو صاف انکار کر دیا، مداحوں کیلئے افسوسناک خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سپاٹ فکسنگ معاملے میں سزا یافتہ قومی کرکٹر شرجیل خان کو سزا کی مدت ختم ہونے سے پہلے کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل خان پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے سیزن میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں ڈھائی سال کی پابندی کی گئی تھی، یہ سزا رواں برس اگست میں ختم ہونے جا رہی ہیں تاہم بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سزا ختم ہونے سے پہلے ہی خود کو کرکٹ کیلئے تیار کرنے کے خواہشمند ہیں۔

جارح مزاج بائیں ہاتھ کے بلے باز نے پی سی بی حکام کو درخواست دی تھی کہ انہیں پابندی ختم ہونے سے پہلے کرکٹ سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت دی جائے تاہم پی سی بی نے اسے مسترد کردیا ہے۔پی سی بی حکام کا موقف ہے کہ شرجیل خان نے بحالی پروگرام میں شرکت کیلئے وضع کردہ قواعد کو فالو نہیں کیا جس کے تحت مکمل جرم کا اعتراف کرنا ضروری ہے، شرجیل خان نے صرف رپورٹ نہ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شرجیل خان نے فکسنگ کے تحقیقاتی عمل میں بھی تعاون نہیں کیا جبکہ کھلے عام جرم کا اعتراف کرنے کے ساتھ معافی مانگنا بھی لازمی فعل ہے۔ کرکٹر کو فکسنگ سے بچنے کیلئے پیغامات میں حصہ لینا بھی ضروری تھا تاہم شرجیل خان نے ان میں کسی چیز کو پورا نہیں کیا۔

مزید : کھیل


loading...