حکومت سرمایہ کاروں کے ساتھ بھی ہاتھ کر گئی، پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے

حکومت سرمایہ کاروں کے ساتھ بھی ہاتھ کر گئی، پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے
حکومت سرمایہ کاروں کے ساتھ بھی ہاتھ کر گئی، پاکستانیوں کے اربوں روپے ڈوب گئے

  



لاہور (ویب ڈیسک) حکومت کی طرف سے اعلان کو دس روز گزرجانے کے باوجود سٹاک مارکیٹ کی سپورٹ کیلئے 20 ارب روپے کے فنڈز جاری نہ ہوسکے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق چند روز قبل حکومت نے سٹاک مارکیٹ کی گرتی ہوئی صورتحال کو سپورٹ دینے کیلئے اس فنڈ کا اعلان کیا تھا جس کے تحت سٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ حکومتی کمپنی کے حصص این آئی ٹی نے خریدنے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ جن بینکوں نے اس مقصد کے لئے فنڈ ز فراہم کرنے تھے ان کو ابھی تک حکومتی گارنٹیاں نہیں مل سکیں۔ اسی طرح 5ارب روپے سے قائم ہونے والے پاکستان اپرچیونٹی فنڈز جس کے تحت حکومتی اداروں نے حصص کی خریداری کرنی تھی ا س میں بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

ادھر سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان پایا جارہاہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 35 ہزار 690 کی سطح پر تھا تاہم اس میں چند لمحوں کے بعد معمولی اضافہ ہوا اور انڈیکس 35 ہزار 709 پر پہنچ گیا تاہم یہ اضافہ جاری نہ رہ سکا اور مارکیٹ میں مندی کا رجحان شروع ہو گیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس 387 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35 ہزار 709 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

مزید : بزنس