کرکٹ ورلڈ کپ ، اب تک کتنی خواتین ٹکٹ خرید چکی ہیں؟ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ پائیں گے

کرکٹ ورلڈ کپ ، اب تک کتنی خواتین ٹکٹ خرید چکی ہیں؟ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر ...
کرکٹ ورلڈ کپ ، اب تک کتنی خواتین ٹکٹ خرید چکی ہیں؟ جان کر آپ بھی مسکرائے بغیر نہ رہ پائیں گے

  



لندن (ویب ڈیسک) ورلڈکپ کرکٹ صرف دو دن بعد شروع ہونے والا ہے، دنیا بھر کے کرکٹ فینز میں بے تابی عروج پر ہے۔ آئی سی سی کے مطابق 30مئی سے شروع ہونےوالے شو پیس ایونٹ کے ٹکٹس کیلئے 30 لاکھ سے زائد درخواستیں ملیں۔ دلچسپ بات ہے کہ ایک لاکھ 10ہزار ٹکٹس خواتین نے خریدے ہیں۔ جبکہ ایک لاکھ 16 سال سے کم عمر بچے بھی سٹیڈیم آکر میچز دیکھیں گے۔ یاد رہے کہ 16 جون کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مانچسٹر میں شیڈول معرکے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو چار لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ اسٹیڈیم میں نشستوں کی گنجائش صرف 25 ہزار ہے۔

مزید : کھیل


loading...