بھارتی فوجی نے اپنی رائفل سے زندگی کا خاتمہ کر لیا
سری نگر(آئی این پی)مودی جنگی جنون میں مبتلا ہیں جبکہ ان کے فوجی مقبوضہ کشمیر میں ڈیوٹی انجام دیتے دیتے ذہنی بیماریوں کا شکار ہوتے جارہے ہیں۔
ضل کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بارہ مولا میں ایک اور اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیاضلع بارہ مولا کے بھارتی فوجی کیمپ میں سپاہی بٹینی ترپوتھی را نے سرکاری رائفل سے خودکشی کر لی۔ ساتھیوں کے مطابق مسلسل ڈیوٹی کی وجہ سے ذہنی دبا کا شکار ہوگیا تھا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی پست ہمتی اور ذہنی دباو کے باعث خودکشی اور معمولی جھگڑے پر ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دو برسوں کے دوران اب تک سوا چار سو سے زیادہ بھارتی فوجی خودکشی یا ایک دوسرے سے لڑ جھگڑ کر ہلاک ہوچکے ہیں۔