چین کے نائب صدر کا ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون کا دورہ ، پشاور زلمی ٹیم کا آٹو گراف بیٹ پیش کیا گیا

چین کے نائب صدر کا ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون کا دورہ ، پشاور زلمی ٹیم کا آٹو ...
چین کے نائب صدر کا ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون کا دورہ ، پشاور زلمی ٹیم کا آٹو گراف بیٹ پیش کیا گیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آنیوالے چین کے نائب صدر وانگ چی شان نے لاہور میں ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جاوید آفریدی نے چینی نائب صدر کو پشاور زلمی ٹیم کا آٹوگراف بیٹ پیش کیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سمندر سے گہری ، ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی ۔ پاکستان کے دورے پر آئے چین کے نائب صدر وانگ چی شان لاہور میں ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا ۔ ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا ۔ چین کے نائب صدر نے ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون کا دورہ کیا اور جدید ٹیکنالوجی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مظبوط ہوتے جارہے ہیں ۔ اور پاکستان کے بہتر ہوئے حالات کے بعد چین مستقبل میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے  گا ۔

اس موقع پر ہائیر پاکستان کے سی ای او جاوید آفریدی نے ہائیر اینڈ ربا اکنامک زون آمد پر چین کے نائب صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ تاریخی دورہ چین کے بعد اب چین کے نائب صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور مستحکم تعلقات کا مظہر ہے ۔وزیر اعلی پنجاب بھی چین کے نائب صدر کے ہمراہ موجود تھے۔ دونوں مہمانوں کو ہائیر اکنامک زون کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...