تمام تفتیشی افسران کو ایک ایک ماہ جیل بھجوانا پڑے گا،انہیں علم ہونا چاہیے جیل کیا ہوتی ہے،سپریم کورٹ،شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کی ضمانت منظور

تمام تفتیشی افسران کو ایک ایک ماہ جیل بھجوانا پڑے گا،انہیں علم ہونا چاہیے ...
تمام تفتیشی افسران کو ایک ایک ماہ جیل بھجوانا پڑے گا،انہیں علم ہونا چاہیے جیل کیا ہوتی ہے،سپریم کورٹ،شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کی ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کی ضمانت منظور کرلی،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تمام تفتیشی افسران کو ایک ایک ماہ جیل بھجوانا پڑے گا،تفتیشی افسران کو علم ہونا چاہیے جیل کیا ہوتی ہے،صرف کسی کے کہنے پر حاملہ خاتون کو ملزم بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت کا پنجاب پراسیکیوشن اور پولیس پر اظہار برہمی کا اظہار کیا،جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ پولیس کا ادارہ جعلی مقدمات کے ذریعے پیسے بنانے کےلئے نہیں،تمام تفتیشی افسران کو ایک ایک ماہ جیل بھجوانا پڑے گا،تفتیشی افسران کو علم ہونا چاہیے جیل کیا ہوتی ہے،صرف کسی کے کہنے پر حاملہ خاتون کو ملزم بنا دیا جسٹس فائز عیسی ٰ نے کہا کہ کیا معلوم کل کسی کے کہنے پر پولیس مجھے ملزم بنا دے،عدالت نے شوہر کے قتل کے الزام میں گرفتار خاتون کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے خاتون کو رہاکرنے کا حکم دیتے ہوئے 50ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔