مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق مقام کی ضمانت منظور کر لی

مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق مقام کی ضمانت منظور کر لی
مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق مقام کی ضمانت منظور کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اینٹی کرپشن کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اور کزن کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے 5 ،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اور کزن کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن عدالت کے جج سیدکمال حسین نے سماعت کی ،عدالت نے امیر مقام کے بیٹے اشتیاق مقام اور کزن کی ضمانت منظور کرلی ،عدالت نے 5،5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی،عدالت نے این ایچ اے کے 3اہل کاروں کی ضمانت بھی منظورکرلی اور رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
واضح رہے کہ اشتیاق امیرکوشانگلہ الپوری روڈکی تعمیرمیں کرپشن پرگرفتارکیاگیا تھا،اینٹی کرپشن عدالت نے اشتیاق امیرکو 14 روزہ ریمانڈپرجیل بھیجاتھا ۔