پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے ایک اور افسوسناک خبر، سٹاک مارکیٹ کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے ایک اور افسوسناک خبر، سٹاک مارکیٹ کے سربراہ نے ...
پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے ایک اور افسوسناک خبر، سٹاک مارکیٹ کے سربراہ نے استعفیٰ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہچکولے کھاتی پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک اور جھٹکا لگ گیاہے کیونکہ سی ای او رچرڈ مورین نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سی ای او رچڑ مورین کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے شو کاز نوٹس دیا گیا تھا کہ آپ کلیش آف انٹرسٹ جو سٹاک مارکیٹ کے ساتھ ہے اسے کس طرح آپریٹ کر رہے ہیں ، انہوں نے جواب دینے کی بجائے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے منظور کر لیا گیاہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایس ای سی پی نے بھی تعیناتی پر اعتراض کیا تھا تاہم وہ اپنی تین سالہ مدت ملازمت بھی پوری نہیں کر سکیں ہیں ۔ دوسری جانب 31 مئی کو جمعہ حجتہ الوداع کے موقع پر سٹاک مارکیٹ میں چھٹی کا فیصلہ کیا گیاہے اور اس دن کوئی بھی لین دین نہیں کیا جائے گا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -