رمضان شوگر مل کیس،حمزہ شہباز کا بنچ پر اظہار عدم اعتماد،سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا

رمضان شوگر مل کیس،حمزہ شہباز کا بنچ پر اظہار عدم اعتماد،سماعت کرنے والا بنچ ...
رمضان شوگر مل کیس،حمزہ شہباز کا بنچ پر اظہار عدم اعتماد،سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے رمضان شوگر مل کیس کی سماعت کرنے والے بنچ پر اظہار عدم اعتماد کر دیاجس پر لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کرلی اورفائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھجوادی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میںرمضان شوگرملزکیس کی سماعت ہوئی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،
حمزہ شہبازنے روسٹرم پرآکرموقف اختیار کیاکہ کچھ کہناچاہتاہوں اگرعدالت اجازت دے ،حمزہ شہباز نے 2 رکنی بنچ پرعدم اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ گرفتاری سے نہیں ڈرتا،عدالت کااحترام کرتاہوں، میری بچی کی سرجری ہوئی،3 ہفتے کیلئے بیرون ملک گیا،مشرف دورمیں ہرطرح کااحتساب برداشت کیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہاکہمیرے تحفظات ہیں،ادب سے کہتاہوں مجھے بنچ پراطمینان نہیں،لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سماعت سے معذرت کرلی اورفائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھجوادی گئی ،حمزہ شہبازکی عبوری ضمانت میں غیرمعینہ مدت تک توسیع کردی گئی ،رہنما(ن)لیگ حمزہ شہبازلاہورہائیکورٹ سے روانہ ہو گئے۔