مکی آرتھر وہاب ریاض کی جگہ کسے ٹیم میں شامل کرنا چاہتے تھے اور انضمام الحق انگلینڈ کیوں گئے ہیں؟ ورلڈکپ سے دو روز قبل انتہائی پریشان کن دعویٰ سامنے آ گیا

مکی آرتھر وہاب ریاض کی جگہ کسے ٹیم میں شامل کرنا چاہتے تھے اور انضمام الحق ...
مکی آرتھر وہاب ریاض کی جگہ کسے ٹیم میں شامل کرنا چاہتے تھے اور انضمام الحق انگلینڈ کیوں گئے ہیں؟ ورلڈکپ سے دو روز قبل انتہائی پریشان کن دعویٰ سامنے آ گیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءسے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکست کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ناخوش اور مایوس ہو گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے ”ہم نیوز“ کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے متبادل کے طور پر ہی انگلینڈ بھیجا گیا ہے کیونکہ مکی آرتھر وہاب ریاض کی جگہ فہیم اشرف کی شمولیت کے حق میں تھے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈکپ کے دوران انضمام الحق نہ صرف قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ ہی میں قیام کریں گے بلکہ حتمی ٹیم سلیکشن بھی انضمام الحق کے ہاتھ میں ہو گی ۔

واضح رہے کہ انضمام الحق کچھ دنوں پہلے ہی انگلینڈ پہنچے ہیں اور کہا جارہا تھا کہ چیف سلیکٹر ورلڈکپ میں ٹیم سلیکشن کے معاملات دیکھیں گے اور ایک ماہ قیام کریں گے۔ لندن میںقیام کے دوران انضمام الحق کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس میں بھی انکی مدد کریں گے۔

مزید : کھیل


loading...