شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،نیب نے اعتراضات ختم کرکے اپیل دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کردی

شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،نیب نے اعتراضات ختم کرکے اپیل ...
شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ ،نیب نے اعتراضات ختم کرکے اپیل دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف نیب نے اعتراضات ختم کرکے اپیل دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی درخواست میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکرشہبازشریف کا نام ای سی ایل میں بحال کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کا علاج بھی پاکستان میں ممکن ہے،شہبازشریف کھلے عام لندن کی سٹرکوں پر گھوم رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، رجسٹرار آفس نے شہبازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف نیب اپیل پراعتراضات لگائے تھے،رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کرنیب اپیل واپس کردی تھی،سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل پر متعلقہ فریقین کوپارٹی نہ بنانے کا اعتراض لگایا تھا،اپیل میں ہائیکورٹ کے فیصلے کی درج کی گئی تاریخ درست نہیں تھی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب


loading...