وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات طے ہو گئی

وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات طے ہو گئی
وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات طے ہو گئی

  



اسلاما ٓباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے بادل چھٹتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ بھارتی میڈیا نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور نریندر مودی کے درمیان ملاقات طے ہو گئی ہے ۔

ایکسپریس ٹریبون نے بھارتی اخبار ” دی پرنٹ “ کے حوالے سے کہاہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور عمران خان کے درمیان ملاقات 13 یا 14 جون کو کرغزستان میں متوقع ہے ، دونوں رہنماﺅں میں یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سائیڈ لائن کا حصہ ہو گی ۔عمران خان کی وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد بھارتی ہم منصب کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہو گی جسے پاکستان اور بھارت کے دمیان بات چیت کیلئے بڑا بریک تھرو قرار دیا جارہاہے ۔

دی پرنٹ نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے حکام کے درمیان اس میٹنگ کے حوالے سے بات چیت جاری ہے تاکہ اس ملاقات کے موضوع کا فیصلہ کیا جا سکے ۔وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم مودی کو الیکشن میں تاریخی فتح حاصل کرنے پر ٹیلیفون کر کے مبارب باد دی تھی ۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کے درمیان بھی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں سائیڈ لائن پر ملاقات ہوئی تھی جس دوران دنوں رہنماﺅں کے درمیان نہایت دلچسپ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا جو کہ کئی روز تک میڈیا میں خبروں کی زینت بنے رہے جبکہ شاہ محمود قریشی نے وطن واپس آ کر میڈیا کو بریفنگ بھی دی ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں ایک خبر گردش کر رہی تھی کہ سشما سوراج کو خصوصی طور پر بھارتی حکومت کی درخواست پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی جب وہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کیلئے کر غزستان گئی تھیں ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی


loading...