وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (محمد اکرم اسد / وقار نسیم وامق) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے. جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول جمال ناصر, پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ علی اعجاز اور جدہ قونصلیٹ کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے کیا. اس موقع پر سعودی رائل پروٹوکول کے حکام بھی موجود تھے.
 وہ   او آئی سی ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ یہ اجلاس 29مئی کو ہوگا۔ اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے مسودہ "مکہ اعلامیہ" کو حتمی شکل دی جائے گی.
 سربراہی کانفرنس کے ساتھ ساتھ او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس بھی متوقع ہے جو کہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں کشمیر کی جاری صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس اجلاس میں کشمیر کے حقیقی نمائندے, رابطہ گروپ کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے۔
 

مزید :

عرب دنیا -