وزیراعظم سیکرٹریٹ، وزیراعظم ہاوس اور ایوان صدر بجلی آئیسکو کے نادہندہ نکلے

وزیراعظم سیکرٹریٹ، وزیراعظم ہاوس اور ایوان صدر بجلی آئیسکو کے نادہندہ نکلے
وزیراعظم سیکرٹریٹ، وزیراعظم ہاوس اور ایوان صدر بجلی آئیسکو کے نادہندہ نکلے

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم سیکرٹریٹ، وزیراعظم ہاوس اور ایوان صدر بجلی آئیسکو کے نادہندہ نکلے۔

دنیا نیوز کے مطابق  وزیراعظم سیکرٹریٹ 4 کروڑ 74 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے، وزیراعظم ہاوس کے ذمے آئیسکو کے 61 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، ایوان صدر نے 81 لاکھ 61 ہزار روپے کے بجلی بقایا جات نہیں دیئے۔ پارلیمنٹ ہاوس بجلی بل کی مد میں 5 لاکھ 60 ہزار روپے کا نادہندہ ہے، سپیکر ہاؤس کے ذمہ بجلی کے بل کی مد میں 91 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔

رجسٹرار اسلام ہائیکورٹ 85 ہزار، رجسٹرار شریعت کورٹ 80 ہزار روپے کی نادہندہ ہے، وزارت خزانہ نے بجلی بلوں کی مد میں 31 لاکھ روپے ادا نہیں کیے، دوسروں سے ریکوری کرنے والی وزارت توانائی، تجارت 53 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

مزید : قومی