آصف زرداری اور بلاول زرداری کی پیشی ،نیب نے سکیورٹی انتظامات کیلئے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آبادکو خط لکھ دیا

آصف زرداری اور بلاول زرداری کی پیشی ،نیب نے سکیورٹی انتظامات کیلئے چیف کمشنر ...
آصف زرداری اور بلاول زرداری کی پیشی ،نیب نے سکیورٹی انتظامات کیلئے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آبادکو خط لکھ دیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی پیشی پر نیب نے چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو سیکیورٹی انتظامات کیلئے خط لکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 29 مئی(بروزبدھ) کونیب میں پیش ہونگے،آصف زرداری اور بلاول بھٹوکی پیشی پرنیب اولڈہیڈکوارٹرمیں سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے نیب میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کو نیب آفس پہنچنے کی ہدایت کررکھی ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد