تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر دھرنہ دیدیا

تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر دھرنہ دیدیا
تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر دھرنہ دیدیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے نوازشریف کی حکومت میں 126 دن کا دھرنہ دیا اور نیا ریکارڈ قائم کیا تاہم اب وہ حکومت ہیں لیکن ان کی پارٹی نے سندھ میں ایک مرتبہ پھر سے دھرنا دیدیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے وارٹر بورڈ کے ہیڈ کواٹر کے باہر دھرنا دیدیا ہے جس میں شہر میں پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا جارہاہے جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی کیمپ بھی لگا دیئے گئے ہیں ۔ دھرنے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم کر رہے ہیں ۔ مظاہرے میں خرم شیر زمان اور دیگر اراکین اسمبلی میں شریک ہیں ۔

مزید : قومی


loading...