ورلڈ کپ کے آغاز سے دو دن پہلے محمد عامر نے پاکستانیوں سے اپیل کر دی

ورلڈ کپ کے آغاز سے دو دن پہلے محمد عامر نے پاکستانیوں سے اپیل کر دی
ورلڈ کپ کے آغاز سے دو دن پہلے محمد عامر نے پاکستانیوں سے اپیل کر دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف د و دن باقی ہیں اور تمام ٹیموں نے اپنی اپنی تیاری مکمل کر لی ہے اور میدان میں کودنے کا انتظار کر رہی ہیں تاہم پاکستانی ٹیم بھی جیت کے جذبے لیے میدان میں اترے گی ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا تھا تاہم سیریز کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیاں کرتے ہوئے محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر نے اب ورلڈ کپ کے حوالے سے شاندار پیغام جاری کر دیاہے ۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کیلئے نیب خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”اب ورلڈ کپ کا وقت ہے تو اائیں سب مل کر دعا کریں کہ انشااللہ ’ دنادن ‘ فیلڈ میں گیم آن کر کے ٹرافی اس مرتبہ ہم اپنے گھر لے کر آئیں ۔“محمد عامر نے اپنے پیغام کے ساتھ ” دنادن گرین ، ایٹ گرین سپورٹ کرین اور پاکستان زندہ باد“ کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے ۔

مزید : کھیل


loading...