”موبائل فون ساتھ رکھنے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا“ پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت نے فتویٰ دیدیا

”موبائل فون ساتھ رکھنے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا“ پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت ...
”موبائل فون ساتھ رکھنے سے اعتکاف ٹوٹ جائے گا“ پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت نے فتویٰ دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف مذہبی رہنماءاور جامعہ بنوریہ کراچی کے سربراہ مفتی نعیم نے کہا ہے کہ اگر اعتکاف کے دوران موبائل فون آپ کے پاس ہے اعتکاف ٹوٹ جائے گاکیونکہ آپ اب بھی دنیاوی معاملات کیساتھ جڑے ہیں جبکہ اعتکاف کا مطلب دنیا سے بالکل الگ ہو کر اللہ کی عبادت کرنا ہے۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی نعیم نے کہا کہ اعتکاف میں بیٹھے افراد اگر مسلسل موبائل استعمال کر رہے ہیں اور دنیا کیساتھ جڑے ہیں تو وہ اپنی عبادت ضائع کر رہے ہیں۔ وہ اپنوں سے پوچھتے رہتے ہیں کہ معاملات کیسے چل رہے ہیں اور کسی بھی چیز سے بے خبر نہیں ہوتے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اب اعتکاف کو بھی ’فیشن‘ بنا لیا ہے اس لئے یہ بہت ضروری تھا کہ مساجد کے امام اعتکاف بیٹھنے والے حضرات کو صحیح طرح آگاہ کریں تاکہ وہ غلطیاں نہ کر سکیں۔ ہم اپنے مدرسوں میں اعتکاف بیٹھنے والے افراد کو کسی نہ کسی طرح عبادت میں مصروف رکھتے ہیں اور کسی دنیاوی کام میں الجھنے نہیں دیتے۔