خاتون 20برس تک کریم استعمال کرتی رہی، پھر چھوڑی تو جلد جلنے لگی، اس کریم میں ایسا کیا تھا؟ جان کر ہر کوئی پریشان ہوجائے

خاتون 20برس تک کریم استعمال کرتی رہی، پھر چھوڑی تو جلد جلنے لگی، اس کریم میں ...
خاتون 20برس تک کریم استعمال کرتی رہی، پھر چھوڑی تو جلد جلنے لگی، اس کریم میں ایسا کیا تھا؟ جان کر ہر کوئی پریشان ہوجائے

  



ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر خاتون بیوٹی کریمیں استعمال کرتی ہے لیکن یہ کریمیں جلد پر کیسے منفی اثرات مرتب کرتی ہیں، اس کا اندازہ آئرلینڈ کی اس خاتون سے لگایا جا سکتا ہے جو ایک کریم کی وجہ سے جلد کے ایسے مرض میں مبتلا ہو گئی کہ سن کر ہی خواتین خوفزدہ ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق 29سالہ آئرینی ٹیمپلارز نامی یہ خاتون 10سال کی عمر میں ایکزیما (eczema)نامی مرض کا شکار ہو گئی جس میں جلد میں جلن اور تکلیف ہونے لگتی ہے۔ تب سے وہ ایکزیما کریم استعمال کر رہی تھی۔ 20سال مسلسل استعمال کے بعد اب اس کی جلد پر کریم بے اثر ہونے لگی جس پر اس نے کریم کا استعمال چھوڑ دیا لیکن اس سے الٹا اس کی جلد جلنے لگی اور اس کی رنگت انتہائی سیاہ ہو گئی۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ آئرینی کی جلد کریم میں موجود سٹیرائیڈز کی عادی ہوچکی تھی، جب اس نے کریم چھوڑ اور جلد کو سٹیرائیڈز ملنے بند ہوئے تو وہ ’ٹوپیکل سٹیرائیڈ وِدڈرال‘ نامی عارضے کا شکار ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق کریم کا استعمال چھوڑنے سے اس کے چہرے پر لال دانے بننے شروع ہوئے جو آہستہ آہستہ پورے جسم پر پھیل گئے۔ ڈاکٹروں نے خاتون کو پوٹینٹ ٹوپیکل سٹرائیڈ کا استعمال تجویز کیا جس سے اس کی اس نئی مصیبت سے جانی چھوٹی اور اس کی جلد کی جلن، لال دانے اور تکلیف ختم ہوئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...