گھر میں اگربتی استعمال کرنا سگریٹ پینے سے بھی زیادہ خطرناک

گھر میں اگربتی استعمال کرنا سگریٹ پینے سے بھی زیادہ خطرناک
گھر میں اگربتی استعمال کرنا سگریٹ پینے سے بھی زیادہ خطرناک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر گھروں میں خوشبو کے لیے اگر بتی کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب چینی سائنسدانوں نے اس کا سگریٹ کے دھوئیں سے موازنہ کرکے ایسا انکشاف کیا ہے کہ آئندہ کوئی انہیں گھر میں لانے کا سوچے گا بھی نہیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس تحقیق کے نتائج میں چینی سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اگربتی میں سگریٹ سے بھی زیادہ خطرناک کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو گھر میں موجود لوگوں کو سگریٹ کے دھوئیں سے زیادہ نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کی صحت کو زیادہ خراب کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اس تحقیق میں جو تجربات کیے ان میں ثابت ہوا کہ اگر بتی میں پائے جانے والے کیمیکلز انسانوں کے ڈی این اے کو ہی تبدیل کر دیتے ہیں اور انہیں ایسی بیماریوں کا شکار بنادیتے ہیں جن کا علاج بھی بسااوقات ناممکن ہوتا ہے، کیونکہ یہ بیماریاں جینیاتی تبدیلیوں کے باعث لاحق ہوتی ہیں۔ یہ کیمیکلز کینسر اور پھیپھڑوں کی بیماریوں کا سب سے زیادہ سبب بنتے ہیں اور بچوں کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ اگربتی کا دھواں پھیپھڑوں میں جا کر پھنس جاتا ہے اور تادیر وہیں رہتا ہے، جس کی وجہ سے اس کے نقصانات اور زیادہ سنگین ہو جاتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -