’اپنے دفتروں میں میری بجائے اپنے بچوں کی تصاویر لگاﺅ کیونکہ۔۔۔‘ یوکرین کے نو منتخب کامیڈین صدر نے عہدہ سنبھالتے ہی لوگوں کو دبنگ حکم دے دیا

’اپنے دفتروں میں میری بجائے اپنے بچوں کی تصاویر لگاﺅ کیونکہ۔۔۔‘ یوکرین کے ...
’اپنے دفتروں میں میری بجائے اپنے بچوں کی تصاویر لگاﺅ کیونکہ۔۔۔‘ یوکرین کے نو منتخب کامیڈین صدر نے عہدہ سنبھالتے ہی لوگوں کو دبنگ حکم دے دیا

  



کیف(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے عوام نے گزشتہ دنوں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ملک کے معروف کامیڈین ولادی میر زیلسنکی کو صدر منتخب کیا تھا جہاں نے عہدہ سنبھالتے ہی ایسا دبنگ حکم جاری کر دیا ہے کہ باقی دنیا کے حکمرانوں کے لیے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ولادی میر زیلسنکی نے تمام سرکاری دفاتر کے لیے حکم جاری کیا ہے کہ وہ دفاتر میں ان کی تصویر نہ لگائیں بلکہ آفیسرز دفاتر میں اپنے بچوں کی تصاویر لگائیں اور جب بھی کوئی فیصلہ کرنے لگیں تو پہلے اپنے بچوں کی تصاویر دیکھیں اور سوچیں کہ ان کا یہ فیصلہ ان کے بچوں کے مستقبل کے لیے کیسے نتائج کا حامل ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق ولادی میر زیلسنکی نے الیکشن جیتنے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ”ہم ایک ایسا ملک تعمیر کریں گے جس میں سب کے لیے مواقع ہوں گے۔ ہم ایک ایسا ملک بنائیں گے جہاں ہر ایک قانون کی نظر میں برابر ہو گا اور جہاں قوانین شفاف اور ایماندارانہ ہوں گے، اور ہر شخص کے لیے ایک جیسے ہوں گے۔ “ واضح رہے کہ ولادی میر زیلسنکی پیشہ ور کامیڈین ہیں جنہوں نے چند سال قبل ٹی وی پر ایک سٹ کام میں ملک کے صدر کا کردار ادا کیا تھا۔ جب وہ الیکشن میں کھڑے ہوئے تو کرپشن کے ستائے عوام نے انہیں خوش آمدید کہا اور بھاری اکثریت سے انہیں اپنا صدر منتخب کر لیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...