پاکستانی سوشل میڈیا پر اس کورین میوزک بینڈ BTSکی دھوم، کیا ہوا کہ پاکستانی ان کے دیوانے ہوگئے؟ آپ بھی جانئے

پاکستانی سوشل میڈیا پر اس کورین میوزک بینڈ BTSکی دھوم، کیا ہوا کہ پاکستانی ان ...
پاکستانی سوشل میڈیا پر اس کورین میوزک بینڈ BTSکی دھوم، کیا ہوا کہ پاکستانی ان کے دیوانے ہوگئے؟ آپ بھی جانئے

  



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر ‘ استعمال کرتے ہیں تو آپ نے دیکھا ہو گا کہ اس پر #BTSOurMohabbatکا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ بی ٹی ایس دراصل ایک کورین پاپ میوزک بینڈ ہے ، جو ایک انتہائی منفرد وجہ کی بناءپر پاکستان میں بھی اتنا مقبول ہو چکا ہے کہ یہاں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق بی ٹی ایس بینڈ کی پاکستان میں شہرت کی وجہ اس کے گانوں کے بول ہیں، جن میں وہ لوگوں کو اپنی ذات سے محبت کی ترغیب دیتے ہیں اور ذہنی صحت کے حوالے سے آگہی پھیلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی ان کے گانوں کے بول انسانیت کی فلاح کے ایسے موضوعات پر مبنی ہوتے ہیں کہ ہر شخص کے دل میں گھر کر جاتے ہیں۔

دیا امین نامی ایک طالبہ نے اس بینڈ کی پسندیدگی کے متعلق کہنا تھا کہ ”بی ٹی ایس ہمیں اس لیے پسند ہے کہ ان کے گانوں کے بول پوری دنیا میں سب سے منفرد ہوتے ہیں، جن میں اپنی ذات کی اصلاح کا کوئی نہ کوئی پہلو مخفی ہوتا ہے۔ “ رپورٹ کے مطابق بی ٹی ایس کی پاکستان میں مقبولیت کی ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ اس کے گانوں دنیا کی کئی زبانوں میں ہیں جن میں سے ایک اردو بھی ہے۔ پاکستانیوں کے لیے یہ احساس بہت متاثر کن ہے کہ ان کی اپنی زبان دنیا میں تسلیم کی جا رہی ہے اور ایک کورین بینڈ اس میں گانے گا رہا ہے چنانچہ وہ جواباً سوشل میڈیا پر اس بینڈ کے لیے محبت کا اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...