وہ لڑکی جس کا باپ مسلسل 10برس تک اس کا ریپ کرتا رہا، اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آنکھوں سے آنسو نہ رکیں

وہ لڑکی جس کا باپ مسلسل 10برس تک اس کا ریپ کرتا رہا، اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ جان ...
وہ لڑکی جس کا باپ مسلسل 10برس تک اس کا ریپ کرتا رہا، اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آنکھوں سے آنسو نہ رکیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی کو 10سال تک اس کا باپ ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس کا اس لڑکی کی ذہنی صحت پر ایسا خوفناک اثر ہوا کہ سن کر آدمی کی آنکھیں نم ہو جائیں۔ دی مرر کے مطابق باپ کے ہاتھوں اس بربریت کا شکار ہونے والی جینی ہینس نامی اس خاتون کی عمر اب 49سال ہو چکی ہے، اسے 4سال کی عمر میں اس کے باپ نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کیا اور 14سال کی عمر تک وہ اس اذیت سے گزرتی رہی۔
رپورٹ کے مطابق اس سے اس کو ایسا ذہنی صدمہ پہنچا کہ وہ ’پرسنیلٹی ڈِس آرڈر‘ نامی عارضے کا شکار ہو گئی۔ وہ اپنی شناخت ہی بھول گئی، کبھی وہ خود کو کچھ اور سمجھنے لگتی اور کبھی کچھ اور۔ ڈاکٹروں کے مطابق اب تک جینی خود میں 2500سے زائد پرسنیلٹیز بنا چکی ہے۔ وہ جب بھی کوئی نئی پرسنیلٹی یا نیا بہروپ اپناتی ہے تو اس کی آواز، رویہ، یادداشتیں وغیرہ سب کچھ تبدیل ہو جاتا ہے اور وہ ایک الگ ہی شخصیت بن جاتی ہے۔ چند ماہ قبل جب پولیس نے اس کے باپ کو گرفتار کیا تو وہ پولیس کو اپنا وہ گھر دکھانے لے گئی جہاں وہ پلی بڑھی تھی اور اس کا باپ جہاں اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق جب جینی اس گھر میں داخل ہوئی تو پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ وہاں جینی نے پولیس کو اپنے والد کا بیڈروم دکھایا اور کہا کہ یہ کمرہ میرے لیے اس دنیا کا خوفناک ترین کمرہ ہے۔ عدالت نے جینی کے والد کو مجرم قرار دے دیا ہے اور 31مئی کو اسے سزا سنائی جائے گی۔

مزید :

برطانیہ -