ان میاں بیوی نے اپنی گاڑی کا چارجر بچے کی طرح کیوں اُٹھا رکھا ہے؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے
اوٹاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک تصویر بہت وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک میاں بیوی نے اپنی کار کے چارجر کو بچے کی طرح گود میں اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ اب اس تصویر کی ایسی حقیقت سامنے آ گئی ہے کہ سن کر آپ کو بھی ہنسی آ جائے گی۔ ویب سائٹ deseretnews.com کے مطابق ان میاں بیوی کا تعلق کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاہ سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب سے ان کی شادی ہوئی ہے لوگ ان سے اکثر پوچھتے رہتے تھے کہ وہ بچہ کب پیدا کر رہے ہیں۔چنانچہ ان لوگوں کو جواب دینے کے لیے انہوں نے کار کے سپر چارجر کو اپنا بیٹا بنا لیا ہے اور اس کے ساتھ تصویر بنا کر اپنے فیس بک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برینڈن ٹومیسیک نامی یہ نوجوان اوٹاہ ویلی یونیورسٹی کا طالب علم ہے اور ساﺅتھ ویلی فوٹوگرافی کا مالک بھی ہے۔ایسی انوکھی تصاویربنانا اس کا مشغلہ ہے چنانچہ یہ اسی کے ذہن کی اختراع تھی کہ کار کے سپرچارجر کو گود میں اٹھا کر تصویر بنائی جائے۔ برینڈن کی اہلیہ پیٹن کا کہنا تھا کہ ”جب برینڈن نے مجھے اس آئیڈیا کے متعلق بتایا تو میں فوراً راضی ہو گئی کیونکہ مجھے یہ خیال بہت مزیدار لگا تھا۔ تاہم مجھے احساس نہیں تھا کہ یہ تصویر انٹرنیٹ پر اس قدر وائرل ہو جائے گی۔“