ڈ ر ہے کہیں پاکستان بنانے کاکریڈٹ ہی نواز شریف کونہ دیدیا جائے ،ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

ڈ ر ہے کہیں پاکستان بنانے کاکریڈٹ ہی نواز شریف کونہ دیدیا جائے ،ترجمان وزیر ...
ڈ ر ہے کہیں پاکستان بنانے کاکریڈٹ ہی نواز شریف کونہ دیدیا جائے ،ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاہے کہ مریم نواز نے نواز شریف کو ایٹمی سائنسدان بناکر پیش کیا ، ڈر ہے کہیں پاکستان بنانے کا کریڈٹ ہی نواز شریف کو نہ دے دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز گل نے کہا کہ مریم نوا ز نے نواز شریف کو ایٹمی سائنسدان بناکر پیش کیا ، ڈر ہے کہیں پاکستان بنانے کا کریڈٹ ہی نواز شریف کو نہ دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو یہ نہیں پتہ کہ ایٹم بم بنانے میں کن ہیروز نے کردار اداکیا ، شکر ہے کہ یہ منصوبہ ریاست کا تھا ، اگر ن لیگ کا ہوتا تو اس میں بھی کرپشن ہوتی ۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو ان کے مشیر وںنے غلط تاریخ پڑھائی ہے ، یوم تکبیر پر سیاسی شو کرنیوالوں کوشرم آنی چاہئے ، ملک کو ایٹمی طاقت ریاستی اداروں اور قومی ہیروز نے بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی چھ ماہ کی خاموشی نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی ۔

مزید : قومی


loading...