شادی کی تقریب میں کھانے پر جھگڑا، شادی ہی کینسل ہوگئی

شادی کی تقریب میں کھانے پر جھگڑا، شادی ہی کینسل ہوگئی
شادی کی تقریب میں کھانے پر جھگڑا، شادی ہی کینسل ہوگئی

  



نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شادی کی تقریب میں کھانا کم پڑ جانے پر جھگڑا ہوا اور شادی ہی کینسل ہو گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع لکھم پور کھیری میں پیش آیا ہے جہاں ایک دولہا بارات لے کر دلہن بیاہنے آیا لیکن بارات کے لیے کھانا کم پڑ گیا جس پر کچھ باراتیوں نے بدتمیزی کی اور دلہن والوں کے ساتھ ان کی لڑائی ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ جھگڑا اس قدر بڑھا کہ دلہا اور دلہن والے آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اور ایک دوسرے پر لاتوں، مکوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ یہ لڑائی پولیس کے مداخلت کرنے پر ہی ختم ہوئی۔ پولیس نے دونوں فریقین کو ایک دوسرے سے الگ کر دیا اور صلح صفائی کی کوشش کی لیکن دونوں گروپ ہی ماننے کو تیار نہ تھے اور بالآخر شادی کینسل ہو گئی اور بارات دلہن کے بغیر ہی واپس چلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ”کھانا کم پڑنے پر جب دولہا والوں نے شکایت کی تو دلہن والوں نے انہیں کہہ دیا کہ وہ 15سے 20مہمان زیادہ لے کر آئے تھے جس کی وجہ سے کھانا کم پڑا۔ اس پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوا۔ سب سے پہلے دولہا کے چچا نے دلہن والوں کو گالی دی جس پر دلہن والے بھی بھڑک اٹھے اور لڑائی شروع ہو گئی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...