ٹک ٹاک پر ملاقات کے بعد شادی کرنے والے نوجوان لڑکا لڑکی کی انوکھی پریم کہانی

ٹک ٹاک پر ملاقات کے بعد شادی کرنے والے نوجوان لڑکا لڑکی کی انوکھی پریم کہانی
ٹک ٹاک پر ملاقات کے بعد شادی کرنے والے نوجوان لڑکا لڑکی کی انوکھی پریم کہانی

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کے ملنے، محبت ہونے اور پھر شادی کرنے کی خبریں آتی رہتی تھیں۔ اب ٹک ٹاک کے ذریعے بھی ایک انوکھی پریم کہانی وجود میں آنے کی خبر آ گئی ہے۔ ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق اس لڑکے لڑکی کے نام ہیمانشو اور مایا ہیں اور دونوں کینیڈا میں رہتے ہیں۔ مایا ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناتی تھی جہاں ہیمانشو اس کی ویڈیوز کا مداح تھا اور ان پر اکثر کمنٹس کرتا رہتا تھا اور لائیو ویڈیوز میں اس سے بات بھی کرتا رہتا تھا، تاہم جیسا سوشل میڈیا پر ہوتا ہے، مایا وقتی طور پر ہیمانشو کے کمنٹس کا جواب دے دیتی اور پھر بھول جاتی ۔ کچھ دنوں بعد ہیمانشو نے انسٹاگرام پر بھی مایا کو فالو کرنا شروع کر دیا اور وہاں اسے کچھ پیغامات بھیج دیئے۔

رپورٹ کے مطابق مایا نے چند دن بعد ہیمانشو کے پیغامات دیکھے اور اسے یاد آ گیا کہ یہ وہی شخص ہے جو ٹک ٹاک پر اس کی لگ بھگ سبھی ویڈیوز کو پسند کرتا اور ان پر کمنٹس کرتا ہے۔ چنانچہ اس نے یہاں بھی ہیمانشو کے پیغامات کا جواب دے دیا اور یہیں سے ان کی پریم کہانی کی ابتداءہوئی۔ کچھ دن کی چیٹنگ کے بعد دونوں نے اظہار محبت کر ڈالا۔ وہ دونوں ایک دوسرے سے 900کلومیٹرکے فاصلے پر رہتے تھے، دونوں نے ملاقات کا فیصلہ کیا اور ہیمانشو مایا سے ملنے چلا گیا۔ اس کے بعد ہیمانشو ہر ویک اینڈ پر 900کلومیٹر کا سفر کرکے مایا کے پاس جاتا اور دونوں ویک اینڈ ایک ساتھ گزارتے ۔ بہت جلد دونوں نے اپنے اپنے گھر والوں کو بتا دیا کہ وہ ایک دوسرے سے شادی کرنے والے ہیں اور اب رواں ماہ کے آغاز میں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد


loading...