بلاول بھٹو نے نیب میں پیشی سے قبل بڑا قدم اٹھالیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب میں پیشی سے قبل پارٹی کے سینئر رہنماﺅں اور قانونی ٹیم کو زرداری ہاﺅس طلب کرلیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری اسلام آبادپہنچ گئے جہاں وہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ اجلاس بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی نیب میں پیشی کے حوالے سے طلب کیا گیا ہے جس میں پارٹی کے سینئر رہنما اور قانونی ٹیم شرکت کرے گی۔ خیال رہے کہ نیب نے بدھ کو بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو طلب کررکھاہے۔
زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں بلاول اور آصف زرداری کی نیب میں پیشی سمیت دیگرمعاملات زیرغورآئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران قافلے کی صورت میں نیب میں پیشی سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔