ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو بری طرح شکست دے کر سرفراز الیون کو خوف میں مبتلا کردیا

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو بری طرح شکست دے کر سرفراز الیون کو خوف میں مبتلا ...
ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو بری طرح شکست دے کر سرفراز الیون کو خوف میں مبتلا کردیا

  



برسٹل(ڈیلی پاکستان آن لائن )کرکٹ ورلڈ کپ 2019کے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 91رنز سے شکست دے دی ۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ پچاس اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 421رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 330سکور بنا کر ڈھیر ہو گئی ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہوپ نے 86گیندوں پر 101جبکہ آندرے رسل نے صرف 25گیندوں پر 54رنز کی دھوا ں دار اننگز کھیلی

تفصیل کے مطابق برسٹل میں کھیلے جا رہے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف باولنگ کافیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا ۔ویسٹ انڈیز نے آغاز میں ہی کیوی باولرز کی دھلائی کردی ۔کر س گیل 36،لیویز 50،ہو پ 101،براوو25،ہٹمیر27،جیسن ہولڈر 47،رسل 54بریتھ ویٹ 24رنز بنا کر آووٹ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4،ہینری نے 2جبکہ نیشم اور سینتھر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

نیوزی لینڈ کے گپٹل 5،نکولس15،ولیمسن 85،ٹیلر 2،بلنڈل 106،نیشم 20،گرینڈہوم23،سینتھر 19،سودی 39،ہینری 1سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ویسٹ انڈیز کے برتھ ویٹ نے 3،ایلن نے 2،جبکہ نرس ،تھامس ،روچ اور کوٹرل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل


loading...