عمران خان کو مودی اپنی تقریب حلف برداری میں کیوں نہیں بلا رہا ، بابر ستار نے وجہ بیان کردی

عمران خان کو مودی اپنی تقریب حلف برداری میں کیوں نہیں بلا رہا ، بابر ستار نے ...
عمران خان کو مودی اپنی تقریب حلف برداری میں کیوں نہیں بلا رہا ، بابر ستار نے وجہ بیان کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ماہر بابر ستار نے کہاہے کہ مودی نے پاکستان پر بہت تنقید کی ہوئی ہے ، ایسے میں کوئی شرم ہوتی ہے اور کوئی حیا ہوتی ہے، مودی کی شرم وحیا عمران خان کوبلانے میں مانع ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے بابر ستار نے کہا کہ پاکستان میں ایک سیاسی اتفاق رائے موجود ہے کہ انڈیا کے ساتھ تعلقات بہتر ہونے چاہئے ،اس لئے تعلقات میں بہتری کی کوشش کرتے رہنے چاہئے لیکن ہم بڑے عجیب لوگ بھی ہیں کہ پچھلی دفعہ جب مودی منتخب ہوگئے اور ان کے بلانے پر نواز شریف انڈیا گئے تو نواز شریف پر بڑی لعن طعن کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کومودی کی تقریب حلف برداری میں نہیں بلایا گیاتو ہم پھر یہ کہہ رہے ہیں کہ کیوں نہیں بلایا لیکن بات یہ ہے کہ مودی نے پاکستان پر بہت تنقید کی ہوئی ہے ، ایسے میں کوئی شرم ہوتی ہے اور کوئی حیا ہوتی ہے، مودی کی شرم وحیا عمران خان کوبلانے میں مانع ہے ۔

مزید : قومی


loading...